حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنےکا اعلان کردیا

Sep 14, 2021 | 12:21:PM
حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنےکا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے 18اضلاع میں پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کے سربراہ وفاقی وزیر اسدعمر  کا کہنا ہے کہ ہم نے 24اضلاع میں 4ستمبر کوکچھ بندشیں لگائی تھیں، 18اضلاع میں بہتری نظر آرہی ہے۔کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے 6اضلاع میں انتہا درجے کی بندشیں قائم رہیں گی ۔

 سربراہ این سی اوسی نے کہا کہ پنجاب کے 5اضلاع لاہور ، فیصل آباد، ملتان سرگودھا اور گجرات میں بندشیں قائم رہیں گی جبکہ دیگر اضلاع میں 16ستمبرسے50فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

اسد عمر  نے مزید کہا کہ  پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ ٹرانسپورٹ چلانے کی بھی اجازت ہو گی ،تفریحی پارک بھی کھلیں گے ، ان ڈاؤن ڈائننگ بند ،آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم رات بارہ بجے کر دیا گیا.

 یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی انتخابات کیلئے آرڈر جاری کرنے جا رہے ہیں۔۔ چیف الیکشن کمشنر