بلدیاتی انتخابات کیلئے آرڈر جاری کرنے جا رہے ہیں۔۔ چیف الیکشن کمشنر

Sep 14, 2021 | 12:09:PM
بلدیاتی انتخابات کیلئے آرڈر جاری کرنے جا رہے ہیں۔۔ چیف الیکشن کمشنر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی ،صوبائی حکومتیں  الیکشن کے انعقاد کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں،  الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان احمد رضا اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکم عدولی کا الزام ۔۔نئے چیف سیکرٹری پنجاب کو توہین عدالت پرنوٹس جاری
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے انعقاد پر وزارت دفاع کے شکرگزار ہیں۔
سکندر سلطان نے مزید کہا کہ مسائل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی، بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد ہے، بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی کے باعث عوام کو جمہوری حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس ۔۔ دو ملزموں کی عبوری ضمانت منسوخ