دہلی ٹیسٹ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی 

Oct 14, 2025 | 10:43:AM
دہلی ٹیسٹ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )دہلی ٹیسٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

121 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ربھارت نے کھیل کے آخری روز 63 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا۔

بھارت نے سائی سدھرسن (39) اور کپتان شبمان گل (13) کی وکٹیں گنوانے کے باوجود ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ کے ایل راہول 58 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے دو اور جومیل وریکن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 یہ بھی پڑھیں:کوہلی کا انکار، ریٹائرمنٹ کےحوالے  سے اہم خبر آگئی

اس سے قبل ویسٹ انڈیز بھارت کے 518 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 248 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے جان کیمپبیل (115) اور شائے ہوپ (103) کی سنچریز کی بدولت 390 رنز بنائے تھے۔

اس فتح کے ساتھ بھارت نے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

خیال رہے کہ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ تھی۔