‎تھائی لینڈ کے 130 رکنی وفد کا بدھ مت کے مذہبی مقامات کا دورہ، رسومات ادا کیں

Oct 14, 2022 | 11:07:AM
تھائی لینڈ کے 130 رکنی وفد نے تخت بائی میں قائم بدھ مت کی تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔ وفد نے تخت بائی میں قائم بدھ مت کے مختلف مذہبی مقامات پر مذہبی رسومات ادا کیں
کیپشن: تخت بھائی بدھ مت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ‎تھائی لینڈ کے 130 رکنی وفد نے تخت بائی میں قائم بدھ مت کی تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔ وفد نے تخت بائی میں قائم بدھ مت کے مختلف مذہبی مقامات پر مذہبی رسومات ادا کیں۔

وفد کے اراکین نے مذہبی مقامات کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر حکومت پاکستان، تخت بائی اور سوات کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے ایک اہم ملک ہے، یہاں ہر سال مختلف مذاہب کے لوگ آزادی سے مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے باہر سے تشریف لاتے ہیں، یہ اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو اہمیت دی جاتی ہے۔

خیال رہے تخت بائی گندھارا تہذیب کا حصہ تھا، جو کہ برصغیر کی تاریخ میں ابتدائی شہری بستیوں میں سے ایک ہے۔ ورثہ کی جگہ پہلی بار 1836 میں کھدائی کی گئی تھی۔

تخت بائی میں قائم بدھ مت کا مذہبی مقام دنیا کے سب سے بڑے قدیم خانقاہوں میں سے ایک ہے- تخت بائی اور سوات دونوں بدھ مت کے مقامات کی وجہ سے مشہور ہیں، ایک دوسرے سے قریب ہونے کی وجہ سے زائرین کی بڑی تعداد دونوں مقامات کا دورہ کرتی ہے۔