بجلی کی قیمتیں فورا نہیں بڑھائی جائیں گی۔۔ وزیر خزانہ کا اہم انکشاف

Oct 14, 2021 | 10:14:AM
بجلی کی قیمتیں ایک ساتھ نہیں بڑھائی جائینگی
کیپشن: شوکت ترین،فائل فوٹو

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہےکہ بجلی کی قیمتیں فوراً نہیں بڑھائی جائیں گی بعض کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہوگی اور آئی ایم ایف سے اس پر بات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار میں آکر پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا، انہوں نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے، پاکستان کی معیشت 5 فیصد سے زیادہ رفتار سے ترقی کرے گی۔

واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سےجلد چھٹی قسط ملنے کی امید ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین کی واشنگٹن میں ورلڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی جس میں عالمی بینک نے پاکستان پر واضح کیا کہ معاشی اہداف کے حصول کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:    موٹر وے پر ایک اور ظلم۔۔۔کار میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی