بین الاقوامی برادری کو ترک قبرص کے عوام کی حقوق کا احترام یقینی بنانا ہو گا;سفیرترک جمہوریہ شمالی قبرص

اگر فریقین سنجیدہ بات چیت کریں تو مسئلے کا حل ممکن ہے, بوکیت کاپ

Nov 14, 2025 | 22:41:PM
بین الاقوامی برادری کو ترک قبرص کے عوام کی حقوق کا احترام یقینی بنانا ہو گا;سفیرترک جمہوریہ شمالی قبرص
کیپشن: جمہوریہ شمالی قبرص کی سفیر بوکیت کاپ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (انور عباس) جمہوریہ شمالی قبرص کی سفیر بوکیت کاپ نے کہا ہے کہ ترک جمہوریہ شمالی قبرص ہمارے عوام کے آہنی عزم کی نشانی ہے 1960 سے 1974 تک جمہوریہ میں موجود ترک عوام کے حقوق چھینے گئے, امتیازی سلوک کیا گیا, بین الاقوامی برادری کو ترک قبرص کے عوام کے حقوق کو یقینی بنانا ہو گا۔

ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے یوم آزادی پر ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے پاکستان میں سفارت خانے کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سیاسی سفارتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 ترکیہ سفارت خانے کا ایک بڑا وفد ترکیہ سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوولو اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن برق ایچے کی قیادت عشائیے میں شریک ہوا،عشائیے کا آغاز شمالی قبرص اور پاکستان کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔

اپنے خطاب میں ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی سفیر بوکیت کاپ نے کہا کہ یونانی قبرص میں ترک قبرص کے عوام کے حقوق کی پامالی کی جا رہی تھی, امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا تھا,1960 سے 1974 تک جمہوریہ میں موجود ترک عوام کے حقوق چھینے گئے, امتیازی سلوک کیا گیا جس پر 1974 میں ترکیہ کی قانونی مداخلت کے تحت شمالی قبرص نے اپنے ترک قبرص عوام کے حقوق کا تحفظ کیا۔

بوکیت کاپ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو ترک قبرص کے عوام کی حقوق کا احترام یقینی بنانا ہو گا, اگر فریقین سنجیدہ بات چیت کریں تو مسئلے کا حل ممکن ہے۔

 عشائیے میں ترک جمہوریہ قبرص کے عوام کی جدوجہد پر دستاویزی ویڈیو بھی چلائی گئی جبکہ مہمانوں نے مل کر کیک بھی کاٹا۔

یہ بھی پڑھیں:روس کا یوکرین کے شہروں کیف اور چورنومورسک پر حملہ، 8 افراد ہلاک