پاکستان تاجکستان کیساتھ سیاسی،ثقافتی اور عوامی روابط بڑھانے کاخواہاں ہے:صدر زرداری

Nov 14, 2025 | 18:49:PM
پاکستان تاجکستان کیساتھ سیاسی،ثقافتی اور عوامی روابط بڑھانے کاخواہاں ہے:صدر زرداری
کیپشن:  تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صبرزودا عمومالی عبدالرحیم اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان تاجکستان کےساتھ سیاسی،ثقافتی اور عوامی روابط بڑھانے کاخواہاں ہے۔

 تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صبرزودا عمومالی عبدالرحیم نے صدرآصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی،ملاقات میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طاہر، کرنل رسول زادہ کریم عبد الرسول,میجر جنرل حاکمزادہ ظریف یونسی اور میجر جنرل امان الّلہ زادہ امین جان امان الّلہ  بھی وفد میں شامل تھے۔

سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر سلیم  مانڈوی والا بھی ملاقات میں موجود تھے۔

صدرِ مملکت نے تاجکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام,مشترکہ ثقافت اور تعاون پر مبنی قرار دیتے ہوئےدونوں ممالک کے درمیان سیاسی,معاشی اور دفاعی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان  کے درمیان تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں،پاکستان تاجکستان کے ساتھ سیاسی، ثقافتی اور عوامی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے,تاجکستان وسطی ایشیا کا دروازہ ہے,پاکستان تاجکستان کیلئے سمندرتک رسائی کاراستہ ہے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ کاسا 1000منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہیں،خطے میں امن، استحکام اور باہمی رابطوں کے فروغ میں دونوں ممالک کا کلیدی کردار ہے۔

 صدر آصف علی زرداری  کا مزید کہنا تھا کہ اعلی سطح کے دفاعی قیادت کے مسلسل رابطوں کی وجہ سے پاکستان اور  تاجکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو ایک نئی جہت ملی ہے۔

علاوہ ازیں،گفتگو کے دوران تعلیم، توانائی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کریں گے،افغان طالبان پر واضح کر دیادہشتگردی کو روکے؛دفترخارجہ