انسان نما روبوٹ منہ کے بل گر پڑا، ویڈیو وائرل

Nov 14, 2025 | 10:17:AM
انسان نما روبوٹ منہ کے بل گر پڑا، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے پہلے انسان نما روبوٹ کی افتتاحی تقریب اس وقت دلچسپ صورتِ حال اختیار کر گئی جب روبوٹ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اسٹیج پر منہ کے بل گر پڑا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب روبوٹ نے حاضرین کی جانب ہاتھ ہلانے کے لیے اپنا دایاں بازو اٹھایا، مگر حرکت کے ساتھ ہی اس کے توازن کا نظام فیل ہوگیا اور روبوٹ نیچے جا گرا۔

واقعے کے فوراً بعد سٹیج پر موجود دو افراد نے روبوٹ کو اٹھانے میں مدد کی۔

 روبوٹ بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او ولادیمیر ویتوخن نے کہا کہ وہ اس واقعے کو ایک قیمتی تجربہ سمجھتے ہیں اور مستقبل میں اس کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جائے گی۔

 کمپنی کا کہنا ہے کہ روبوٹ میں اس وقت 77 فیصد روسی ساختہ پرزے استعمال کیے گئے ہیں، جبکہ ہدف اسے بڑھا کر 93 فیصد تک لے جانا ہے۔

روبوٹ بنیادی طور پر تین انسانی افعال انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں چلنا، اشیاء اٹھانا اور انسانوں سے بات چیت کرنا شامل ہے۔