بارش برسانےوالے سسٹم کی انٹری، گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کی پیش گوئی 

May 14, 2026 | 18:50:PM
بارش برسانےوالے سسٹم کی انٹری، گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کی پیش گوئی 
کیپشن: گرج چمک کیساتھ بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب بھر میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب الرٹ کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم پنجاب  میں داخل ہو گیا ہے، پنجاب کے بالائی و وسطی علاقوں میں4سے6 گھنٹوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،لاہور، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم میں اگلے چند گھنٹوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے عوام کو  خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈی جی عمر جاوید نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر واسا ،ایمرجنسی سروسز اور دیگر ریسکیو ادارے الرٹ رہیں،نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کریں،شہری بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لٹراضافہ!