AIسے تیار جعلی ٹکٹ پر سفر کرنیوالا مسافر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والے ایک مسافر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاہے۔
ملزم کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 سے حراست میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم احتشام نے شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سانگلہ ہل سے فیصل آباد تک سفر کیا اور دوران چیکنگ جعلی ٹکٹ کو اصلی ٹکٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
ریلویز پولیس نے مشکوک ٹکٹ کی جانچ پڑتال کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس فیصل آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، ٹکٹوں کی فروخت کا نیاریکارڈ