آئٹم سانگز کی ٹرینڈ سیٹر کون تھی اور آج کس حال میں، دکھ بھری داستان آپ بھی پڑھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے بڑے اداکار سلمان خان کی دوسری والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ اور ڈانسر ہیلن جس نے فلم انڈسٹری میں آئٹم سانگز کا ٹرینڈ شروع کیا اور انہوں نے 'محبوبہ محبوبہ'، 'پیا تو اب تو آجا'، 'آ جانے جان'، 'آج کی رات کوئی آنے کو ہے' جیسے آئٹم گانوں سے فلم انڈسٹری میں منفرد مقام حاصل کیا تھا، لیکن اس کی ابتدائی زندگی میں کونسے لوگوں نے دھوکہ دیا اور کونسے لوگوں اسکا سہارا بنے یہ ایک لمبی داستان ہے۔ آج اس سٹوری میں ہم ان کی نجی زندگی کے حوالے سے کچھ تلخ یادوں کا احاطہ کریں گے۔
بھارت کی بڑی اردو نیوز ویب سائٹ کے مطابق زندگی کے ابتدائی دنوں میں ادائوں اور ڈانس سے لوگوں کو مسحور کرنے والی ہیلن کی پہلی شادی انتہائی مشکل اور جدوجہد سے بھری ہوئی رہی تھی۔ بھارتی فلم انڈسڑی کے اسکرین رائٹر سلیم خان کی دوسری اہلیہ ہیلن کو شادی کے بعد بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔ سلیم خان سے شادی کے بعد، جو شادی شدہ تھے اور ان کے چار بچے تھے، ہیلن کو نہ صرف بدنامی بلکہ لوگوں کی نفرت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ فلم انڈسٹری کے لوگوں نے بھی ان پر گھر توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے خود کو ان سے دور کر لیا۔ سلیم خان کی پہلی اہلیہ سلمیٰ اور ان کے چار بچے ہیلن سے نفرت کرتے تھے۔شادی شدہ شخص سے شادی کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ہیلن برسوں تک نفرت کی شکار ہوتی رہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں اپنی پہلی شادی میں بھی کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا؟ 19 سال کی کم عمری میں اداکارہ نے اپنے سے 27 سال بڑے فلم ڈائریکٹر کے ساتھ گھر بسانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل اداکارہ ہیلن کی عمر 19 سال تھی جب انہوں نے فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پریم نارائن اروڑہ کے ساتھ گھر بسانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اداکارہ نے اس سے پہلے اپنے شوہر پریم نارائن اروڑہ پر پیسے لینے کا الزام لگایا تھا۔ اداکارہ کے الزامات کے مطابق ان کے پہلے شوہر نے ان کی تمام جائیداد اپنے نام کر لی تھی۔ہیلن نے اپنے شوہر پر ان کے پیسے پر عیش کرنے اور انہیں بے سہارا چھوڑنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنی 35 ویں سالگرہ پر پی این اروڑہ سے طلاق لے لیا تھا ۔ طلاق کے بعد ہیلن سڑک پر آگئی تھیں اور وہ در در بھٹکنے پر مجبور ہوگئی تھیں ۔معاشی تنگی کی وجہ سے وہ وقت پر گھر کا کرایہ ادا نہیں کر پا رہی تھیں، جس کی وجہ سے وہ اپنے سر سے چھت گنوا بیٹھی۔ اداکارہ کے پاس کھانے کے پیسے بھی نہیں تھے۔ ہیلن کو دن میں دو وقت کے کھانے کا بندوبست کرنے کے لئے جدوجہد کرنا پڑی۔اسکرین رائٹر سلیم خان زندگی کے مشکل ترین دور میں ان کا سہارا بنے۔ جب ہیلن کے ساتھ کوئی کام کرنے کیلئے تیار نہیں تھا، ایسے وقت میں سلیم خان نے اداکارہ کی نہ صرف مالی مدد کی بلکہ ان کی جذباتی مدد بھی کی۔سلیم خان نے ہیلن کو فلموں میں کام دلوایا اور زندگی کے اتار چڑھاؤ میں ان کا ساتھ دیتے ہوئے وہ جلد ہی اداکارہ کے کافی قریب آگئے ۔ کچھ عرصے تک ان کا افیئر دنیا کی نظروں سے چھپ کر چلتا رہا اور پھر بالآخر دونوں نے شادی کرکے اپنے رشتے کو ایک نام دینے کا فیصلہ کیا۔ 1981 میں ہیلن نے سلیم خان سے شادی کی جو شادی شدہ اور 4 بچوں کے باپ تھے۔ سلیم خان کی پہلی اہلیہ سلمیٰ اور ان کے چار بچے اس شادی کی وجہ سے بری طرح ٹوٹ گئے تھے۔ ہیلن نے اپنے پرانے انٹرویوز میں کئی بار ذکر کیا تھا کہ وہ شادی سے پہلے بھی سلیم خان کے گھر جاتی تھیں اور ان کی اہلیہ سلمیٰ بھی ان کی بہت اچھی دوست تھیں۔ ہیلن کو اب بھی اپنے دوست کے گھر کو تباہ کرنے پر افسوس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس کرنیوالے 141 امیدوار حتمی مرحلے میں کامیاب، ٹاپ 20 کے نام جانئے