سی ایس ایس کرنیوالے 141 امیدوار حتمی مرحلے میں کامیاب، ٹاپ 20 کے نام جانئے

May 14, 2025 | 18:53:PM
سی ایس ایس کرنیوالے 141 امیدوار حتمی مرحلے میں کامیاب، ٹاپ 20 کے نام جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے تحریری امتحان میں مجموعی طور پر 519 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ حتمی مرحلے، یعنی انٹرویوز، میڈیکل اور دیگر مراحل مکمل ہونے کے بعد 141 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

تٖفصیلات کے  مطابق  کامیاب امیدواروں میں 65 مرد اور 76 خواتین امیدوار شامل ہیں، سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 میں کامیابی کا مجموعی تناسب 3.20 فیصد رہا، کامیاب امیدواروں کی میرٹ لِسٹ کے ٹاپ ٹوینٹی امیدواروں میں بالترتیب میر مصور علی، زوہا ٹوانہ، کنزہ احمد مغل، محمد ذیشان، ارسلان خان، ثانیہ، انضمام قاسم، مراد خالد، محمد اویس خان، ظہیر احمد، کائنات شہزادی، عاقب شوکت، اسماء نثار، زرلشتہ فاطمہ، شاہ محمد، ماریہ زیب اعوان، قمر عباس، حفصہ وقار، کاشف علی اور زوہیب احمد شامل ہیں، ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب ہونے والے ٹاپ ٹین امیدواروں میں بلوچستان کے 5، سندھ کے 4 اور خیبرپختونخوا کا ایک امیدوار شامل ہے، جو مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کی نمایاں کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 میں پنجاب کے پسماندہ علاقوں سے 8 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ ،وارثتی راج عروج پر،بڑے اداکار کے بیٹا کا جیکی چن کی فلم  ’کراٹے کڈ‘ سے آغاز