بالی ووڈ ،وارثتی راج عروج پر،بڑے اداکار کے بیٹا کا جیکی چن کی فلم  ’کراٹے کڈ‘ سے آغاز

May 14, 2025 | 17:55:PM
بالی ووڈ ،وارثتی راج عروج پر،بڑے اداکار کے بیٹا کا جیکی چن کی فلم  ’کراٹے کڈ‘ سے آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کے بیٹے یُگ جیکی چین کی ’’کراٹے کڈ‘‘ سے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کریں گے۔باپ بیٹا پہلی دفعہ اکھٹے سکرین پرنظر آئیں گئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن کے بیٹے یُگ دیوگن جیکی چین کی فلم ’’کراٹے کڈ: لیجنڈز‘‘ کے ہندی ورژن سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے۔ یہ فلم بھارت   کی تین زبانوں  ہندی، تامل اور تیلگو  کے علاوہ  انگریزی زبان میں ڈ30؍ مئی کو ریلیز ہوگی۔  اس فلم کے ذریعے اجے دیوگن پہلی مرتبہ اپنے بیٹے کے ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے۔ اجے دیوگن فلم کے لیجنڈی کردار مسٹر ہین، جسےجیکی چین نے نبھایا ہے، کو اور ان کے بیٹے یُگ دیوگن ویلن لی فونگ کو اپنی آواز دیں گے جسے فلم کے انگریزی ورژن میں بین وینگ نے نبھایا ہے۔

 اس فلم کےذریعے اجے دیوگن پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی فلم میں نظر آئیں گے۔ اجے دیوگن، جو اپنی طاقتور آواز کیلئے جانے جاتے ہیں، فلم کے کردار مسٹر ہین کو اپنی آواز دیں گے ۔اس فلم سے یُگ دیوگن اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے۔

  یہ بھی پڑھیں:’’شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘‘ابرارالحق کا ملی نغمہ چھا گیا