ژوب اور گرد و نواح میں زلزلہ، شدت 4.4 ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان کے علاقے ژوب اور گرد و نواح میں 4.4 شدت کے زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات سے 15 کلو میٹر شمال کی جانب تھا جبکہ اس کی گہرائی صرف 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں:جدہ ایئرپورٹ کے ذریعے عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا دوسرا مرحلہ
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند روز کے دوران زلزلوں کے کئی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، تاہم ان میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔