اللّٰہ تعالیٰ نے شہداء کی قربانیوں کی بدولت فتح عطا کی: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے شہداء کی قربانیوں کی بدولت فتح عطاکی.
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون دہشتگردی میں 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی شہید علی حیدر کے زخمی کزن توقیر عباس کی خیریت دریافت کی اور نوجوان کے بلند حوصلے کو سراہا۔
انہوں نے توقیر عباس کی زخمی آنکھ کے علاج معالجے بارے ڈاکٹرز سے معلومات لیں اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں :انگلش کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شرکت ،ECB کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ توقیر عباس کی آنکھ کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، دعا ہے کہ اللہ زخمی توقیر عباس کو جلد صحتیابی عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ نے شہداء کی قربانیوں کی بدولت فتح نصیب کی۔
واضح رہے کہ شہید علی حیدر اور دو زخمی کزن توقیر عباس و منظور فیصل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے باہر چپس برگر فروخت کر کے خاندان کا پیٹ پالتے تھے۔