ٹو یٹر نے ہٹلر کے قو ل کو شیئر کرنے پر وینا ملک کی ٹویٹ حذف کر دی

May 14, 2021 | 20:07:PM
ٹو یٹر نے ہٹلر کے قو ل کو شیئر کرنے پر وینا ملک کی ٹویٹ حذف کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹوئٹر نے اداکارہ وینا ملک کی پوسٹ کو حذف کر دیا جس میں انہوں نے اسرائیل میں بڑھتے تشدد کے ردعمل میں ایڈولف ہٹلر کا یہودیوں کے بارے میں قول شیئر کیا۔
تفصیلات کے مطابق با رہ لاکھ فالورز رکھنے والی اداکارہ وینا ملک نے ایک پوسٹ میں ایڈولف ہٹلر کا مبینہ قول، میں دنیا کے تمام یہودیوں کو مار سکتا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا تاکہ دنیا جان لے کہ میں نے انہیں کیوں مارا، شیئر کیا۔سابق اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ اسرائیل کا میزائل نظام ’آئرن ڈوم‘ تباہ ہونے والا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ اور پوسٹس کیں جن میں ہیش ٹیگ فری فلسطین کا استعمال کیا۔
وینا کے اکائونٹ کی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹوئٹر نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر کم از کم ایک پوسٹ کو حذف کیا ہے جبکہ بھارت میں اکائونٹ مکمل طور پر معطل کر دیا گیا جہاں وینا ملک بحیثیت ایک ریئلٹی ٹی وی سٹار مشہور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک کوئین حریم شاہ کا اسد عمر سے متعلق حیرا ن کن انکشاف