ٹک ٹاک کوئین حریم شاہ کا اسد عمر سے متعلق حیرا ن کن انکشاف

May 14, 2021 | 18:51:PM
ٹک ٹاک کوئین حریم شاہ کا اسد عمر سے متعلق حیرا ن کن انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اکثر سو شل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں،عید ہو اور ان کی جا نب سے کو ئی انکشاف نہ ہو،کیسے ممکن ہے۔جی ہا ں اس با ر بھی ٹک ٹا ک کوئین نے میٹھی عید پر نئے انکشافات کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حریم شا ہ نے عید کے پر مسرت موقع پر مفتی عبد القوی کو فون کرکے مبارکباد بھی دی اور اسد عمر کیساتھ واک کرنے کی کہانی بھی سنائی۔نجی ٹی وی کے مطابق حریم شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر میرے اچھے ہمسائے ہیں ،گزشتہ رمضان جب میں واک کیلئے باہر جاتی تھی تو اکثر اسد عمر سے ملاقات ہو جاتی اور اکھٹے واک بھی کرتے تھے۔

حریم شاہ نے شیخ رشید اور بلاول بھٹو دونوں کو پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا بلاول زیادہ فیورٹ ہیں انہوں نے کہا بلاول کیساتھ شادی کی بات صرف مذاق تک تھی۔نجی ٹی وی نے انٹرو یو کے دوران حریم شاہ سے جب عامر لیاقت اور مفتی قوی سے متعلق سوال پوچھا تو ان کا کہنا تھا دونوں ہی پسند نہیں ،حریم شاہ نے کہا علم دونوں کے پاس ہے لیکن عمل ایک کے پاس بھی نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:فبیہا شیرازی کی میک اپ کے بغیر تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا

جب حریم شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا ابھی بھی مفتی قوی آپ کے ساتھ رابطے میں ہیں تو حریم شاہ نے مفتی قوی کو عید کے موقع پر اسی وقت فون کیا اور مفتی صاحب نے حریم شاہ کا فون اٹھا یا اور حریم شاہ کی طرف سے عید مبارک کا پیغام بھی وصول کیا۔حریم شاہ نے کہا مفتی قوی نے مجھے بلاک نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈین اداکارہ روینہ ٹنڈن پا کستانی ڈھو ل وا لے کی دیوا نی ۔۔ویڈیو وا ئرل