انڈین اداکارہ روینہ ٹنڈن پا کستانی ڈھو ل وا لے کی دیوا نی ۔۔ویڈیو وا ئرل

May 12, 2021 | 17:45:PM
انڈین اداکارہ روینہ ٹنڈن پا کستانی ڈھو ل وا لے کی دیوا نی ۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انڈین اداکارہ روینہ ٹنڈن پا کستانی ڈھو ل وا لے کی دیوا نی ہو گئیں۔انہیں اپنی فلم کا گانا پاکستانی ڈھول والے کے ورژن میں اتنا پسند آگیا جس کا برملا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ 1994 میں ریلیز کی جانے والی فلم کے گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کا ری میک دیکھ کر حیران ہوئیں تو وہیں انہوں نے پاکستانی ورژن کو شاہکار بھی کہہ دیا۔فلم ’مہرہ‘ میں شامل گانے کو روینہ ٹنڈن اور ان کے شوہر اکشے کمار پر فلمایا گیا تھا۔پاکستانی ڈھولچی نے روینہ کے گانے کو بہترین انداز سے ڈھول کی تھاپ پر بجایا۔روینہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے گانے کے اس ورژن نے تو مجھے اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سائو تھ انڈین اداکارہ ثنا نے انٹرنیٹ پر مچائی سنسنی ۔۔ بولڈ انداز ۔۔ دیکھئے وائرل تصاویر