لبنان کی کشیدہ صورتحال، بیروت سے 170 پاکستانی مزدوروں کا محفوظ انخلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )لبنان میں پاکستان کے سفارت خانے نے بیروت میں زیرِ تعمیر امریکی سفارت خانے کے منصوبے پر کام کرنے والے 170 پاکستانی مزدوروں کو کامیابی کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل متعلقہ کمپنی کے مکمل تعاون سے انجام دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں زخمی ہمسائے کو بچانے والا مسیحی پادری اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ سے جاں بحق
بیروت میں پاکستانی سفارت خانے نے بتایا کہ یہ اقدام لبنان میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
Pakistan’s Embassy in Lebanon evacuated 170 Pakistani workers today who were employed on the construction of the new US Embassy complex in Beirut@ForeignOfficePk #News #RadioPakistan https://t.co/4ZIeFkbBlj
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) March 13, 2026
سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور ضرورت پڑنے پر انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان پر شدید میزائل حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، جو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے تناظر میں کیے گئے۔
ایران میں جاری جنگ دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی معیشت بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔