قومی ٹیم شائقین کو بہترین کرکٹ پیش کرنے کیلئے پر عزم ہے؛ سلیکشن کمیٹی 

 کوچ کیساتھ مشاورت کرکے مستقبل کے فیصلے ہوں گے،عاقب جاوید ،مصباح الحق، سرفراز احمد اور اسد شفیق کی پریس کانفرنس 

Mar 14, 2026 | 11:30:AM
 قومی ٹیم شائقین کو بہترین کرکٹ پیش کرنے کیلئے پر عزم ہے؛ سلیکشن کمیٹی 
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کہاہے کہ قومی ٹیم شائقین کو بہترین کرکٹ پیش کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
پی سی بی قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید ،مصباح الحق، سرفراز احمد اور اسد شفیق نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  کوچ کے ساتھ مشاورت کرکے مستقبل کے فیصلے ہوں گے۔
عاقب جاوید نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند کیا جاتا ہے، ورلڈ کپ کے نتائج اچھے نہیں آئے،ورلڈ کپ میں کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے، لگ رہا تھا ہم سیمی فائل کھیلیں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش کیخلاف متنازع رن آؤٹ پر سلمان علی آغا کا ردعمل بھی آگیا

عاقب جاوید نے مزیدکہاکہ  ہر6 مہینے بعد ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل کرنا ممکن نہیں۔