آرمی چیف کی لاہور آمد ،پریزیڈنٹ ڈی ایچ اے گالف کپ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت

Mar 14, 2021 | 23:22:PM
آرمی چیف کی لاہور آمد ،پریزیڈنٹ ڈی ایچ اے گالف کپ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں پریزیڈنٹ ڈی ایچ اے گالف کپ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا جہاں ان کا  کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے لاہور میں پریزیڈنٹ ڈی ایچ اے گالف کپ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانےوالوں میں انعامات تقسیم کیے۔