چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 16 مارچ کو ہوگی

Mar 14, 2021 | 20:20:PM
چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 16 مارچ کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 16 مارچ کو جبکہ شب برأت 29 مارچ کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزادکی زیرصدارت وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوا۔
 رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی اس دوران ملک بھرسے شہادتیں جمع کی گئیں۔ کمیٹی کے مطابق شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا یکم شعبان بروز منگل 16مارچ کو ہوگا جب کہ شب برات 29 مارچ کو ہوگی۔