پشاور: بچی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عبرتناک سزا

Mar 14, 2021 | 12:40:PM
پشاور: بچی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عبرتناک سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایک اور درندہ اپنے انجام کے قریب۔۔ عدالت نے پشاور میں سات سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو جُرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سُنا دی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں ملزم پر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ ملزم سعید نے 2019 میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے پشاور میں سات سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو سزائے موت کا فیصلہ سُنایا۔

جرم ثابت ہونے پر عدالت نے پی پی سی 376 کے ملزم کو موت کی سزا سُنائی، اس کے علاوہ عدالت نے ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔