بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شیخ )پسنی بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،زلزلےکی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکے جھٹکے پسنی میں محسوس کیےگئے، زلزلے کی شدت 4.9 اور گہرائی 14کلومیٹر ریکارڈکی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکا مرکز پسنی سے 40کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلےکے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سےکسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں ہندوکش ریجن کے قریب 4.4 شدت کا زلزلہ