افغانستان میں ہندوکش ریجن کے قریب 4.4 شدت کا زلزلہ

Jun 14, 2025 | 13:57:PM
افغانستان میں ہندوکش ریجن کے قریب 4.4 شدت کا زلزلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )14 جون 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 4 منٹ پر ہندوکش ریجن، افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 122 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا، جس کے زمینی محددات 36.19 درجے شمالی عرض البلد اور 70.50 درجے مشرقی طول البلد پر بتائے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے ، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے زلزلے کے اثرات سطحِ زمین پر محدود رہے تاہم خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔