کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

Jun 14, 2025 | 10:28:AM
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کراچی کے علاقے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ اور گلزار ہجری کے اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پؑڑھیں:عدالت  نے گریڈ 20 اور 21 کے افسران  پر  بجلیاں گرا دیں،  تاریخی فیصلہ سنا دیا۔۔۔

زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔ 

زلزلے کی گہرائی 35کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں 12 کلو میٹر دور تھا۔زلزلہ صبح 9 بجکر 53 منٹ پر آیا۔ 

کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 34 جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں، زلزلے کے یہ تمام جھٹکے معمولی شدت کے تھے۔