آئی سی سی نے نئے قوانین کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے نئے قوانین کی منظوری دیدی جس کے تحت ون ڈے میچ کی اننگز میں 34 اوورز تک 2 گیندیں استعمال ہوں گی۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق 35 ویں سے 50 ویں اوور تک ٹیم ایک ہی گیند استعمال کرے گی ، پوری اننگز کے دوران 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کارختم کر دیا گیا ، ٹیسٹ میں کنکشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کانام میچ سے پہلے دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں کانام پلیئنگ رول کے ساتھ دینا ہوگا ، متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر،اسپنر،وکٹ کیپرشامل ہوگا۔ ون ڈے میں نئے قوانین کا اطلاق 2جولائی،ٹیسٹ میں 17 جون سےہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیت لیا