جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیت لیا

Jun 14, 2025 | 12:16:PM
جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز )آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

   یہ بھی پڑھیں:بھارتی نجومی کی پیشگوئی وائرل

لارڈز لندن میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقا بیٹر ایڈین مارکرم کی شاندار پرفارمنس نے ٹیم کو جیت کے قریب کیا، مارکرم نے 136 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

لارڈز میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے افریقی ٹیم کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا تھا.

 میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر افریقی ٹیم نے 2 وکٹ پر 213 رنز بنالیے تھے جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے لیے 69 رنز درکار تھے۔