جسٹن بیبر کی  پاپارازی کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

Jun 14, 2025 | 15:27:PM
جسٹن بیبر کی  پاپارازی کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
کیپشن: جسٹن بیبرفوٹوگرافرز سے الجھتے ہوئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی پاپارازی کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جسٹن  بیبرکو ویڈیومیں کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے مالیبو میں واقع سوہو ہاؤس کے باہر نجی حدود کی پامالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاپارازی سے جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بیبر نے تقریباً 11 منٹ طویل بحث کے دوران متعدد بار سخت زبان استعمال کی اور تصویر کھینچنے والے افراد سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا۔

 جسٹن بیبر نے اس موقع پرکہاکہ  آج مجھ سے بات مت کرو، وہ ان پر چیختے ہوئے بولے "میرے چہرے کے سامنے سے ہٹو! مجھے اُکسانے کیلئے تمہیں کون پیسے دے رہا ہے۔"

  واقعے کے دوران ان کے سیکیورٹی گارڈز بھی موقع پر موجود تھے جنہوں نے پاپارازی کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تاہم وہ مسلسل ویڈیو بناتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہمایوں سعید فلم"لو گرو"کی کامیابی پرخوش،سینما ٹکٹ سستے کرنے کاعندیہ

جسٹن بیبر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نجی حدود کے تحفظ کیلئے سنجیدہ ہیں اور یاد دلایا کہ وہ ان کی اپنی نجی جائیداد پر موجود ہیں،جسٹن بیبر نے کہا"میں ایک باپ ہوں، ایک خاندان والا انسان ہوں، اور تم لوگ میرے چہرے کے سامنے کیمرہ لیے کھڑے ہو۔"

ایک پاپارازی کی جانب سے فادرز ڈے کی مبارکباد پر جسٹن بیبر نے غصے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشہور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی ان سے سوالات کرے۔