ہمایوں سعید فلم"لو گرو"کی کامیابی پرخوش،سینما ٹکٹ سستے کرنے کاعندیہ

Jun 14, 2025 | 13:34:PM
ہمایوں سعید فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہمایوں سعید نے اپنی عیدالاضحیٰ پر ریلیزہونےوالی فلم" لو گرو "کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد عوام کیلئے ٹکٹ کی قیمت کم کرنے کا عندیہ  دےدیا ۔

ہمایوں سعید نے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی اور کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی جہاں ہمایوں سعید نے فلمی صنعت کو درپیش مسائل، محدود سینما سکرینز اور مہنگی ٹکٹوں کے باعث عوام کی رسائی میں حائل رکاوٹوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فلم بنانا ایک چیلنج ہے کیونکہ سرمایہ کاری زیادہ اور ریٹرن غیر یقینی ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "لو گرو "کی ریلیز کے ابتدائی دنوں میں انہیں بے چینی لاحق تھی، جس کے باعث وہ گھر تک محدود ہوگئے تھے، تاہم فلم کی کامیابی نے انہیں اعتماد دیا کہ وہ عوام کے درمیان آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عاصم اظہرسے بریک اپ : میرب علی نے خوشی میں ناچتے گاتے ویڈیو شیئر کردی

 ایک سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ اگر فلم کا باکس آفس بزنس اسی طرح جاری رہا تو وہ اپنے عام مداحوں کیلئے ٹکٹ آدھی قیمت پر فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاکہ زیادہ لوگ سینما کا رخ کرسکیں۔