ایران نے مزید دو فوجی کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق کردی

Jun 14, 2025 | 15:15:PM
ایران نے مزید دو فوجی کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران نے اسرائیل کے حملے میں مزید دو فوجی کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کردی۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق اسرائیل کے حملوں میں ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی چیف جنرل مہدی ربانی   کے علاوہ جنرل سٹاف کے ہیڈ آف انٹیلی جنس جنرل غلام رضا محرابی بھی شہید ہوئے ہیں۔

یاد رہےکہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے نتیجےمیں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی اور 6 جوہری سائنسدان  بھی شہید ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں ہندوکش ریجن کے قریب 4.4 شدت کا زلزلہ

اسرائیل نےحملوں میں ایرانی جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہےجبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔