ایران کا آپریشن’’وعدہ صادق 3‘‘،اسرائیلی ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ،2 پائلٹس گرفتار 

Jun 14, 2025 | 00:11:AM
ایران کا آپریشن’’وعدہ صادق 3‘‘،اسرائیلی ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ،2 پائلٹس گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کا اسرائیلی ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ، 2 پائلٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایران نے اپنے آپریشن کا نام ’’وعدہ صادق 3‘‘ رکھا ہے، جس کا مطلب ہے "سخت سزا" یا "شدید انتقام"۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ائیر فورس نے ایران میں اسرائیل کا طیارہ مار گرایا ہے، 2 پائلٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیلی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہمارے جواب کا ابھی صرف آغاز ہوا ہے، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 150 سے زائد میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
 دوسری جانب ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اب تک ایران میں  200 اہداف کو نشانہ بنایا ہے،اسرائیل بغیر اتحادیوں کی مدد کے ایران کے کسی بھی ممکنہ جواب کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان کی ٹیلی ویژن بریفنگ غیر متوقع طور پر ختم ہو گئی۔
 ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تبریزمیں اسرائیلی حملےمیں شہیدہونے والوں کی تعداد18ہو گئی،35افراد زخمی ہیں۔ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تہران میں فضائی دفاعی نظام  کوفعال کر دیا گیا ہے۔

سابق سی جی ایس جنرل (ر) محمد سعید کا کہنا ہے کہ ایران میں باقاعدہ فوج کے علاوہ پاسداران انقلاب کی صورت میں ایک متوازی فوج ہے، جس کی وجہ سے ریگولر فوج نظرانداز ہوتی رہی ہے، اس لئے ایران میں رجیم کے خلاف ناراضی پائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے اسرائیل کو ایران میں انٹیلیجنس میں مدد ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل داغ دیے