بلاول بھٹو کی ایرانی صدر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

Jun 14, 2022 | 23:57:PM
بلاول، ایران، دورہ، پاکستان
کیپشن: بلاول بھٹو نے ایرانی صدر سے ملاقات کی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔ جس میں انہوں نے ایرانی صدر کو پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ 

بلاول نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ 

بلاول نے اقتصادی اورتوانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کہاکہ علاقائی روابط، بارٹر ٹریڈ کو فعال کرنے کیلئے رابطوں کا تسلسل اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، صحت کے لیے دعاگو ہوں،نواز شریف

ملاقات میں وزیر خارجہ نے ایرانی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی روابط اور مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور ایران پاکستان کےساتھ اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔