بلوچستان : انٹرمیڈیٹ امتحانات۔۔طلبا کیلئے بڑی خبر ۔۔

Jun 14, 2021 | 12:39:PM
 بلوچستان : انٹرمیڈیٹ امتحانات۔۔طلبا کیلئے بڑی خبر ۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) طلبا تیاری پکڑ لیں،بلوچستان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا  جس کے تحت امتحانات  22 جون سے شروع ہوں گے  اور 10 جولائی تک جاری رہیں گے۔

چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ پروفیسریوسف بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے امتحانات بلوچستان میں 22 جون سے شروع ہوں گے ۔بلوچستان بھر سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 88 ہزار طلبا شرکت کریں گے ۔

امیدواروں سے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئےجائیں گے ، امتحانات کیلئے 250 سے زائد مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔چیئرمین بورڈ نے واضح کیا کہ امپروومنٹ کرنے والے یا مدارس کے طلبا کو لازمی مضامین کا بھی امتحان دینا ہوگا ، فیل ہونے والے یا امپروومنٹ کرنے والے طلبا کے امتحانات 12 جولائی سے شروع ہوں گے۔ اس کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی کے ستائےعوام کومحکمہ موسمیات نے پھر نوید سنا دی