گرمی کے ستائےعوام کومحکمہ موسمیات نے پھر نوید سنا دی

Jun 14, 2021 | 09:51:AM
گرمی کے ستائےعوام کومحکمہ موسمیات نے پھر نوید سنا دی
کیپشن: موسم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار جبکہ ہرنائی، مردان، اوباڑو اور راجن پور سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔لاہور میں آج پھر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

لاہور میں کم سے کم 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت34 ڈگری سنٹی گرئڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم ژوب،بارکھان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤ َں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیںکورونا نے مزید 34افراد کی جان لے لی،1019نئے مریض