کورونا نے مزید 34افراد کی جان لے لی،1019نئے مریض  

Jun 14, 2021 | 08:39:AM
کورونا نے مزید 34افراد کی جان لے لی،1019نئے مریض  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) موذی کوروناوائرس کے باعث مزید 34مریض انتقال کر گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 19 نئے مریض  سامنے آگئے۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا گیا ہےکہ ملک بھر میں کورونا سے 34ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 723 ہو گئی جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 تک پہنچ گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران 39,214 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 59 ریکارڈ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا 12 سالہ ا قتدار ختم۔۔ نفتالی بینٹ اسرائیلی وزیراعظم منتخب