فیصل آباد: پانی کے تنازع پر  2 بھائی قتل

Jun 14, 2021 | 11:41:AM
 فیصل آباد: پانی کے تنازع پر  2 بھائی قتل
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فیصل آبادمیں زرعی زمین کو پانی لگانے کے تنازع پر فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کوابدی نیند سلادیا گیاجبکہ ایک شخص کو زخمی ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  افسوسناک واقعہ جڑانوالہ کے چک 55 گ ب میں پیش آیا جہاں طارق اور آصف نامی افراد  کے مابین زرعی پانی کا تنازع چل رہا تھا۔ پانی کے تنازع پر دونوں افرادکے مابین جھگڑا ہوا  اورملزم آصف نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے طارق اور اس کے بھائی خالد کوموت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ان کے ساتھ موجود شریف کو زخمی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  3 اوباشوں کا خاتون پرتشدد۔۔زیادتی کے بعد ویڈیو بناکر وائرل کردی
 واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے جبکہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں  ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: بچوں کی لڑائی ۔۔ پولیس اہلکار کی فائرنگ۔۔نوجوان قتل