ن لیگ، جےیوآئی اور پیپلزپارٹی کا متحد ہوکرخیبرپختونخوامیں سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے تیار

Jul 14, 2025 | 23:25:PM
ن لیگ، جےیوآئی اور پیپلزپارٹی کا متحد ہوکرخیبرپختونخوامیں سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سینٹ انتخابات سے قبل  خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوگئیں،ن لیگ، جےیوآئی اور پیپلزپارٹی نے متحد ہوکرصوبے  میں سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے تیاری کرلی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ، جےیوآئی اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جےیوآئی کے امیدوار دلاور خان کو ووٹ دیں گےجبکہ جےیوآئی اور ن لیگ خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی امیدوار روبینہ خالد کو ووٹ دیں گے۔ 

علاوہ ازیں، اے این پی کے 3ممبران اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے3 امیدوار بھی اپوزیشن کو سپورٹ کریں گے۔  

یہ بھی پڑھیں : نیب نے اعظم سواتی کو کوہستان میگا سیکنڈل میں 17 جولائی کو طلب کرلیا