نیب نے اعظم سواتی کو کوہستان میگا سیکنڈل میں 17 جولائی کو طلب کرلیا

Jul 14, 2025 | 23:16:PM
نیب نے اعظم سواتی کو کوہستان میگا سیکنڈل میں 17 جولائی کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز  )قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آٸی رہنما اعظم سواتی کو کوہستان میگا  سیکنڈل میں 17 جولائی کو طلب کرلیا، نیب خیبرپختونخوا نے طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو کوہستان میگا اسیکنڈل میں طلب کرلیا جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن امجد علی کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔

نیب خیبرپختوا کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کو سرکاری فنڈز میں مبینہ 36 ارب روپے کی خرد برد کیس میں طلب کیا گیا، اعظم خان سواتی 17 جولائی کو نیب پشاورمیں پیش ہوں،نیب نے اعظم سواتی کی گزشتہ پیشی پر فراہم کردہ ریکارڈ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے طلبی پر پیش نہ ہونے پر سخت کارروائی کی بھی تنبہہ کی۔

دوسری جانب نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پر رکن خیبرپختونخوا اسمبلی امجد علی کو بھی طلبی نوٹس جاری کردیا، جس میں انہیں 17 جولائی تک اپنے تمام اثاثہ جات کا مکمل ریکارڈ اور سوال نامے کے تحریری جوابات، انکم ٹیکس ریٹزن سمیت ٹیکس تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں سے ان الزامات کی روشنی میں تفتیش کی جائے گی اور ان کے فراہم کردہ ریکارڈ کی بنیاد پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’معاملہ من و عن عمران خان کے سامنے رکھ دونگا‘بیرسٹرگوہر کارہنماؤں کےاختلافی بیانات پر نوٹس