’معاملہ من و عن عمران خان کے سامنے رکھ دونگا‘بیرسٹرگوہر کارہنماؤں کےاختلافی بیانات پر نوٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات اور رہنماؤں کے بیانات پر پارٹی قیادت نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں عالیہ حمزہ اور شیخ وقاص اکرم سے رابطہ کیا ہے،بیرسٹر گوہر نے دونوں رہنماؤں کو پارٹی پالیسی کے برخلاف اختلافی بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر فورم موجود ہے اگر کوئی مسئلہ ہو تو اسے پارٹی فورم پر ڈسکس کریں میڈیا پر بیان بازی نقصان دہ ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا اگر کسی رہنما کو شکایت ہے تو مجھ سے رابطہ کریں،معاملہ من و عن بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھ دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد گورال کی گاڑی کو حادثہ