سینیٹ انتخابات ؛الیکشن کمیشن کا گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مراسلہ
کیپشن: الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کو مراسلے جاری کر دیئے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاکہ مخصوص نشستوں کے ممبران کے حلف کیلئے انتظامات کئے جائیں،گورنر خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس طلب کریں،گورنر خیبرپختونخوا21 جولائی سے پہلے اجلاس طلب کریں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اجلاس بلانے سے معذرت کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری کو مراسلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے گورنر کو سمری بھجوائیں،مخصوص نشستوں کے ممبران کا حلف پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکا ہے،سینیٹ انتخابات کیلئے ممبران کا حلف ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:16جولائی سے پیٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان؟عوام کیلئے پریشان کن خبر