جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی لٹ گئے

Jul 14, 2023 | 12:59:PM
جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی لٹ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری کی واردات،چور کروڑوں روپے نقدی ،مال لے اڑے۔

اطلاعات کے مطابق جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کےگھریلوملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں چوری کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے،مقدمے کے مطابق نجف حمید کی غیر موجودگی میں ملازمین نے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو موبائل چوری کئے۔

ضرور پڑھیں :’جندو ‘ظالم وڈیروں کیلئےخوف کی علامت بن گئی

نجف حمید کے مطابق وقوعہ کے روز بسلسلہ علاج گھر سے لاھور گیا ہواتھا،واپس آیا تو سیف سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون غائب تھے،نجف حمید نے ملازموں کیخلاف قانونی کاروائی کی درخواست کر دی ۔