سینیٹ میں صدر عارف علوی کے مواخذے کیلئے قرارداد جمع 

Jul 14, 2022 | 19:29:PM
سینیٹ، صدر عارف علوی، مواخذے، قرار داد جمع،
کیپشن: صدر عارف علوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف ازخودنوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد سینیٹ میں صدر عارف علوی کے مواخذے کیلئے قرارداد جمع کرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں صدر عارف علوی کے مواخذے کیلئے مسلم لیگ ن نے قرارداد جمع کرا دی،مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے سینیٹ میں قرارداد جمع کرائی ۔
قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ عمران خان، فوادچودھری، صدرعارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے ،صدر مملکت عارف علوی کیخلاف مواخذے کی کارروائی کاآغاز کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار