فیلڈمارشل سے ورلڈلبرٹی فنانشل کے وفد کی ملاقات، پاکستان کی بدلتی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکہ کے وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔ورلڈ لبرٹی فنانشل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیکری وٹکوف کی قیادت میں وفد نے فیلڈ مارشل سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کی بدلتی معاشی صورتحال اور عالمی نجی سرمایہ کاری میں بڑھتی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات عالمی سطح پر پاکستان کی فِن ٹیک صلاحیت پر بڑھتے اعتماد کی عکاس قراردی گئی،ملاقات میں ڈیجیٹل فنانس، فنانشل انکلوژن اور کراس بارڈر ڈیجیٹل لین دین کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق زیکری وٹکوف نے پاکستان کے معاشی پوٹینشل کو سراہا اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز اپنانے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں معاشی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔فیلڈ مارشل نے کہاکہ پاکستان معاشی استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے پُرعزم ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ذمہ دار نجی شعبے کی قومی ترقی میں شمولیت پر زور دیا۔