وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،وفاقی کابینہ کو وزارت خزانہ کی جانب سےسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے پیش کی گئی،پرائیویٹ حج آپریٹرز کمپنیز کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے رجسٹریشن اور جانچ کے حوالے سے پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 کا مسودہ کابینہ اراکین کی آراء کی روشنی میں مزید غور و خوض کے لئے حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 24 دسمبر ، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی،وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 دسمبر, 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آبادکی کارروائی،گاڑیاں، ہیوی بائیکس اور الیکٹرانکس کا سامان ضبط