یو اے ای؛صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کا فیصلہ،سکولوں میں 9 غذائی اشیا پر پابندی

Jan 14, 2026 | 18:13:PM
یو اے ای؛صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کا فیصلہ،سکولوں میں 9 غذائی اشیا پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ابوظہبی سمیت متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے سرکاری و نجی  سکولوں نے طلبہ کی صحت کے تحفظ اور بہتر تعلیمی کارکردگی کے فروغ کے لیے9 اقسام کی غذائی اشیا  سکول لانے پر پابندی عائد کر دی ہے،اس اقدام کا مقصد موٹاپے اور دائمی بیماریوں کی روک تھام، توجہ میں بہتری اور صحت مند عادات کو فروغ دینا ہے۔

 سکول انتظامیہ کے مطابق پابندی عائد کردہ اشیا میں وہ غذائیں شامل ہیں جن میں چکنائی، نمک، شکر اور کیمیکل اجزا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یا جو الرجی کا سبب بن سکتی ہیں۔

پابندی شدہ غذائی اشیا کی فہرست میں پراسیسڈ گوشت (ساسیجز، برگر، مارٹاڈیلا)،انسٹنٹ نوڈلز،پیک شدہ چاکلیٹ بارز،مونگ پھلی اور اس سے بنی اشیا،مٹھائیاں (لالی پاپس، ذائقہ دار پاپ کارن)،چاکلیٹ  سپریڈز،کاربونیٹڈ مشروبات اور انرجی ڈرنکس،کریم سے بنی کیکس اور ڈونٹس،تلے ہوئے آلو اور پیکٹ چپس ہیں۔ 
اس کے برعکس سکول کینٹینز میں 85 صحت مند غذائی آپشنز فراہم کیے جا رہے ہیں جن میں پھل، سبزیاں، کم چکنائی والی دودھ کی مصنوعات، قدرتی جوس، صحت بخش سینڈوچز اور بیکڈ اشیا شامل ہیں۔

 سکولوں نے والدین سے تعاون کی اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو روزانہ متوازن اور صحت مند کھانا فراہم کریں تاکہ ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما بہتر ہو اور تعلیمی کارکردگی میں اضافہ ہو۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صحت مند غذا نہ صرف بھوک مٹانے کا ذریعہ ہے بلکہ بچوں کے رویّے ،شرکت اور مجموعی نشوونما پر مثبت اثر ڈالتی ہے، اور گھر و سکول کے باہمی تعاون سے ایک صحت مند اور باخبر نسل کی تشکیل ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  کوہاٹ؛سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سےایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق