’’اواتار‘‘سٹار زوئی سلڈاناسب سے زیادہ کمائی کرنیوالی اداکارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ زوئی سلڈانا دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئیں۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 47 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے اس فہرست میں اسکارلٹ جوہانسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
نئی فلم’ ’اواتار:فائر اینڈ ایش‘ ‘کی کامیابی کے بعد زوئی سلڈانہ کی فلموں کی مجموعی کمائی 15.46 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے،اعداد و شمار کے مطابق سلڈانہ کی اس شاندار کامیابی میں اواتار فرنچائز کا بڑا کردار ہے جبکہ مارول سنیماٹک یونیورس میں گیمورا کے کردار نے بھی انہیں عالمی شہرت دلائی،اس کے علاوہ وہ گارڈینز آف دی گلیکسی، ایونجرز فلموں، اسٹار ٹریک سیریز اور پائریٹس آف دی کیریبین کی پہلی فلم میں بھی نظر آچکی ہیں۔
Zoe Saldaña is officially the highest-grossing actor of all time, thanks to #AvatarFireAndAsh.
— Variety (@Variety) January 13, 2026
The top 10 highest-grossing stars in leading roles (as of 1/13/25) are:
1. Zoe Saldana ($15.46 billion)
2. Scarlett Johansson ($15.40 billion)
3. Samuel L. Jackson ($14.61 billion)
4.… pic.twitter.com/WL8ikNxmMo
گزشتہ برس اسکارلٹ جوہانسن نے فلم’ ’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ کی بدولت اہم مقام حاصل کیا تھا، مگر اب یہ اعزاز زوئی سلڈانہ کے نام ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان نے 16 ہزار کروڑ روپے کی زمین کا مقدمہ جیت لیا
اگرچہ ’’اواتار:فائر اینڈ ایش‘‘باکس آفس پر پچھلی فلموں کے مقابلے میں سست رفتار رہی تاہم ریلیز کے بعد سے ڈومیسٹک مارکیٹ میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہے،زوئی سلڈانہ نے گزشتہ سال نیٹ فلکس کی فلم’ ’ایمیلیا پیریز‘‘میں معاون اداکارہ کے کردار پر آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا،اس وقت وہ ایکشن ڈرامہ سیریز ’’لائینیس‘‘ کے اگلے سیزن پر کام کر رہی ہیں۔