وفاقی حکومت کی منظوری سے ای پاسپورٹس اجراء کیلئے فیس شیڈول جاری

Jan 14, 2023 | 14:18:PM
وفاقی حکومت کی منظوری سے ای پاسپورٹس اجراء کیلئے فیس شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی حکومت کی منظوری سے ای پاسپورٹس اجراء کیلئے فیس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، فیس شیڈول کا اطلاق ڈپلومیٹیک، آفیشل اور آرڈنری کیٹیگری کیلئے کیا گیا ہے۔

عام شہریوں کوای پاسپورٹ کا اجراء موجودہ پاسپورٹ کی مدت کے اختتام پر کیا جائیگا۔ ابتدائی طور پر ای پاسپورٹس اجراء کا آغاز صرف اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے جبکہ ملک بھر کے دیگر پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ اجراء کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق 36 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کیلئے نارمل فیس 9 ہزار جبکہ ارجنٹ فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 36 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کیلئے نارمل فیس 13 ہزار5 سو جبکہ ارجنٹ فیس 22 ہزار 5 سو مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے 72 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16 ہزار 5 سو اور ارجنٹ کی فیس 27 ہزار 5 سو طے کی گئی ہے۔ اسی طرح 72 صفحات کے10 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 7 سو 50 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 40 ہزار 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

فیس کی ادائیگی نیشنل بنک، موبائل ایپ موبی کیش اور ایزی پیسہ سے بھی کی جاسکتی ہے۔