جوڑوں کے درد کی دوا سے کورونا کے شدید مریضوں کا علاج ممکن

Jan 14, 2022 | 22:08:PM
عالمی ادارہ صحت۔کورونا۔مریض۔علاج۔ماہرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برٹش میڈیکل جرنل کے ماہرین نے کہاکہ جوڑوں کے درد کی دوا باریسیٹینیب کو کورٹیکوسٹیرائیڈز کے ساتھ کورونا کے شدید مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوا کے استعمال سے زندہ رہنے کے امکانات میں اضافہ اور وینٹی لیٹرز کی ضرورت کم ہوتی ہے۔ماہرین نے کم مدافعت رکھنے والے افراد کے لئے مصنوعی اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ سوٹروویمیب کی بھی سفارش کی ۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اومی کرون کے خلاف اس علاج کی تاثیر ابھی تک غیر یقینی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔نادرانے ایک اور سہولت متعارف کرادی۔۔عوام کی بڑی پریشانی ختم