سرگودھا کی لوئر کنال میں نہانے والا55سالہ شخص ڈوب گیا، تلاش جاری

Feb 14, 2026 | 19:31:PM
سرگودھا کی لوئر کنال میں نہانے والا55سالہ شخص ڈوب گیا، تلاش جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سرگودھا کی لوئر کنال میں 55 سالہ شخص محمد ریاض ڈوب گیا، افسوسناک واقعہ نو چک کے قریب پیش آیاہے، شخص نہانے کی غرض سے نہر میں داخل ہوا لیکن باہر آنے میں ناکام رہا ۔

 ذرائع کے مطابق کافی دیر گزر جانے کے بعد ریسکیو کو بلا لیا گیا ، ریسکیو کی ٹیم نہر میں ڈوبنے والے 55 سالہ شخص کی تلاش کر رہی ہیں، ڈوبنے والے شخص کا نام محمد ریاض بتایا جا رہا ہے جس کا تعلق بلوال کے چک نو سے بتایا جاتا ہے ۔
 

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب